بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کا پاسنگ مارکس 40 کرنے پر اتفاق

ملک بھر کے تعلیمی بورڈ میں پاسنگ مارکس کم ازکم 40 کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ملک کے تعلیمی بورڈ ز کی کمیٹی فارچیئرمینز کا دو روزہ اجلاس ہواجس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں  کمیٹی نے پاسنگ مارکس کم ازکم 40 فیصد کرنے پر اتفاق کیا ہے جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مسلم طلبہ کے لیے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

بورڈز کے چیئرمینز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کیا جائے گا اور امتحانی شیڈول مارچ اپریل کے بجائے مئی جون میں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں رواں سال کے لیے انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بلوچستان بورڈ رواں سال انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔

مزید پڑھیے  یومِ والدین اور تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کانعقاد
Back to top button