بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

2018 کے انتخابات میں شہباز شریف کو شکست دینے والے محمد خان لغاری بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

ممبر قومی اسمبلی محمد خان لغاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنےکا اعلان کر دیا۔اپنے ویڈیو بیان میں رکن اسمبلی محمد خان لغاری نے 9 مئی کے واقعات خصوصاً فوجی تنصیبات پر حملوں اور شہدا کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔

سردار محمد خان لغاری کا کہنا تھا جس طرح پہلے ملک و قوم اور اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کرتا آیا ہوں وہ کرتا رہوں گا، ملک قوم اور علاقے کی بہتری کے لیے مستقبل میں جو فیصلہ لینا پڑا وہ ضرور لوں گا۔

یاد رہے کہ محمد خان لغاری حلقہ این اے 192 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 2018 کے الیکشن میں سردار محمد خان لغاری نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کو شکست دی تھی۔

القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کرپشن اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد ملک میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سمیت درجنوں رہنما پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والوں میں فواد چوہدری، فیاض الحسن چوہان، فردوس عاشق اعوان اور عامر کیانی سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  تحریک عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ،تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل
Back to top button