بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پنجاب بھر میں صحت کارڈ پر دل کی بیماریوں اور زچگی کا علاج روک دیا گیا

پنجاب بھر میں صحت کارڈ پر دل کی بیماریوں اور زچگی کا علاج روک دیا گیا۔پنجاب کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر امراض قلب کا علاج معطل ہوگیا جس کے بعد نجی اسپتالوں میں دل کے مریضوں کو اسٹنٹس سمیت ہارٹ سرجریز غیرمعینہ مدت تک بند کردی گئیں۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے تمام نجی اسپتالوں کو ہدایات جاری کر دیں اور کہا کہ یکم جولائی سے نجی اسپتالوں میں دل کےمریضوں کا صحت کارڈ پرعلاج نہیں ہو گا۔اسٹیٹ لائف انشورنس کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے مریضوں سے30 فیصد پیسے چارج کرنےکی سفارش کی ہے لہٰذا پنجاب میں مستحق افراد کے تعین تک کارڈیک سروسز صحت کارڈ پر نہیں ہوں گی۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کے مطابق یکم جولائی کے بعد دل کے امراض کےعلاج پر نجی اسپتالوں کو ادائیگی نہیں ہو گی۔اس کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس نے امراض قلب کے بعد نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر زچگی کےعلاج کی سہولت بھی بند کردی۔

اسٹیٹ لائف نے صحت کارڈ پینل کے نجی اسپتالوں کومفت زچگی علاج بند کرنے کی ہدایت کی اور مراسلے میں کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کے نجی اسپتالوں کو مراسلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہے۔مراسلے کے مطابق نارمل ڈلیوری یا سی سیکشن پر اسٹیٹ لائف کوئی ادائیگی نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیے  8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ
Back to top button