بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان کو قرض فراہمی کیلئے ’جلد‘ معاہدے کی کوشش کی جارہی ہے، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے پاکستان نے حالیہ دنوں میں فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں اور مالی تعاون کے لیے معاہدے تک ’جلد‘ پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستانی حکام نے گزشتہ چند دنوں میں آئی ایم ایف کے تعاون سے معاشی اصلاحات پروگرام کی روشنی میں پالیسیاں بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ان اقدامات میں پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری ہے جس میں ٹیکس بیس کی توسیع کے علاوہ سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے دروازے کھولے ہیں، اس کے ساتھ بیرونی ایکسچینج مارکیٹ کی سرگرمیوں میں بہتری اور افراط زر اور ادائیگیوں کے توازن میں دباؤ کم کرنے کے لیے زری پالیسی سخت کرنا شامل ہے، جس سے خاص طور پر عام افراد زیادہ متاثر ہوتےہیں‘۔

ناتھن پورٹر نے کہا کہ ’آئی ایم ایف کی ٹیم کی جانب سے پاکستانی حکام کے ساتھ مسلسل تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے تاکہ مالی سپورٹ کے پروگرام پر جلد معاہدے تک پہنچیں‘۔

مزید پڑھیے  گورنر پنجاب نے ایکسپوسینٹر لاہور میں  تین روزہ صنعتی نمائش کا افتتاح کر دیا
Back to top button