بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئندہ بارہ گھنٹوں میں موسم شدید گرم رہیگا، کشمیر و ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور پینتیس، کراچی بتیس، پشاور بتیس، کوئٹہ چھبیس، گلگت اٹھارہ، مری سترہ اور مظفر آباد اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کی ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر میں موسم گرم اور خشک، جموں، شوپیاں، پلوامہ، بارہمولہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات اور لیہہ اور اننت ناگ میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، لیہہ دس، اننت ناگ اور شوپیاں انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  خطرناک طوفان ’آئیڈا‘ امریکی ریاست لوئزیانا سے ٹکرا گیا
Back to top button