بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہریار آفریدی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران جی ایچ کیو پر حملوں سے متعلق کیس میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل شہریار آفریدی کو انڈسٹریل ایریا تھانے میں ان کے خلاف درج 9 مئی کی ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں ضمانت مل گئی تھی۔

جب شہریار آفریدی اڈیالہ جیل میں تھے، آر اے بازار پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے کر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔انہیں سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ پر ان کی تحویل کی استدعا کی گئی۔اے ٹی سی کے جج حامد حسین نے پی ٹی آئی رہنما کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے  دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید
Back to top button