بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ کیلٸے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپٸین شپ کیلٸے قومی باسکٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا، آرمی کے محمد شہباز علی انٹرنیشنل مقابلوں میں گرین شرٹس کی قیادت کرینگے۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ سے رواں سال الحاق کے بعد قومی باسکٹ بال ٹیم پہلے انٹرنیشنل باسکٹ بال مقابلوں میں شرکت کرے گی جس کا مقصد آٸندہ سال منعقد ہونیوالی ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریاں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ طویل عرصے کے بعد پاکستان باسکٹ بال ٹیم کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کیلٸے جا رہی ہے ، ایونٹ میں شرکت کا مقصد کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرناہے تاکہ انہیں تجربہ مل سکے۔خالد بشیر نے کہا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان الرحمن مزاری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاٸریکٹر جنرل شعیب کھوسو کے خصوصی مشکور ہیں جن کی بھرپور سپورٹ کی بدولت نہ صرف فیڈریشن نے ایک ماہ سے زاٸد قومی باسکٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا بلکہ پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کر رہا ہے جبکہ فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور نے کیمپ کے انعقاد کیلٸے کلیدی کردار ادا کیا۔خالد بشیر کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہوگا جبکہ فیڈریشن کا ٹارگٹ آٸندہ سال منعقد ہونیوالی ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلٸے میڈل جیتنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 15جون سے 22جون تک مالدیپ میں کھیلی جانیوالی پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپیٸن شپ میں پاکستان، مالدیپ ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں ایکشن میں دکھاٸی دے گی۔ ایونٹ میں قومی باسکٹ بال ٹیم کی قیادت محمد شہباز علی کرینگے جبکہ اسکواڈ میں عبد الوہاب ، محمد عمیر جان، زین الحسن خان، محمد شاہد، عماد احمد، ضیا الرحمن، ثاقب اللہ محسود، مہتاب اکرم اور شیراز اسلم شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں ملک محمد ریاض (ہیڈ کوچ) ، عمر محمود(کوچ) اور احمد علی ٹیپو (ٹیم منیجر) شامل ہیں۔ قومی ٹیم کا اعلان ایک ماہ تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جاٸزہ لینے کے بعد کرنل ر شجاعت علی رانا، ایم ریاض ملک، مودود جعفری اور خالد بشیر پر مشتمل قومی سلیکشن کمیٹی نے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دی۔

مزید پڑھیے  کیوی کرکٹر بی جے واٹلنگ کا دورہ انگلینڈ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
Back to top button