بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نامور قانون دان سعدیہ ہما شیخ کو قائد اعظم لاء کالج کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی مل گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا کی نامور قانون دان سعدیہ ہماء شیخ کا ایک اور اعزاز ، قائد اعظم لاء کالج سرگودھا کی طرف سے انہیں حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، صحافتی حلقوں اور وکلاء برادری کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ فخر سرگودھا ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کو قائد اعظم لاء کالج سرگودھا کے پرنسپل ظفر اقبال کھٹانہ کی طرف سے ایک پروقار تقریب میں یہ ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ اس موقع پر سعدیہ ہماء شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی جملہ محسن ہستیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ بطور نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا وکلاء برادری کی خدمت کے لیے بھرپور کوشاں ہیں۔ ان کی بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں وکلاء برادری سمیت عوامی، سماجی ، وکلاء برادری اور ادبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ موصوف متعدد اوصاف حمیدہ سے متصف ہیں ۔ ضلع خوشاب کے صحافتی حلقوں سمیت وکلاء برادری، تعلیمی اور ادبی حلقوں نے ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کو حسن کارکردگی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

Back to top button