علاقائی
ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب میں یوم تکریم پاکستان شہداء کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ انڈسٹر یل ہوم خوشاب میں یوم تکریم پاکستان شہداء کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیدہ صائمہ سلیم بخا ری،سوشل ویلفیئر آفیسر ثمینہ راجہ اور صنعت زار کی طالبات شریک تھیں۔تقریب میں تما م آ فسیرز خواتین اور طالبات نے شہدا ء کے فرائض منصبی اور ان کی لازوال قربا نیوں اور آرمی و پولیس سے اظہار یکجہتی کے بارے تفصیل سے اظہارخیال کیا۔تقریب کے اختتام پر شہداء اور ان کے درجات کی بلندی کی دعاکی گئی۔