بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پارٹی چھوڑنے والے پہلے صدر عارف علوی سے ملتے ہیں پھر پریس کانفرنس کرتے ہیں، فیصل واوڈا

عمران خان کے سابق قریبی ساتھی اور تحریک انصاف حکومت میں وفاقی وزير رہنے والے فیصل واوڈ نے صدر عارف علوی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کے جتنے لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ سب پہلے صدر عارف علوی سے ملتے ہیں پھر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ جتنی بھی پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں یہ پہلے پریذیڈنسی میں جاتے ہیں، پریذیڈنسی خود کو بچانے کیلئے تھپکی  لگاتی ہے کہ جاؤ پریس کانفرنس کرو۔انہوں نے کہا کہ میں جس وقت عمران خان سے الگ ہوا پارٹی عروج پر تھی، جو ہوا وہ صرف جمہوری پارٹی نہیں وہاں کرپشن ہے۔دوسری جانب ایوان صدر کے ذرائع نے فیصل واوڈا کے دعوے کی تردید کی ہے  اور کہا ہے کہ صدرعارف علوی نے ملک کے بہترین مفاد میں مفاہمتی کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیے  منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف ،حمزہ شہباز پر 18فروری کو فرد جرم عائد ہو گی
Back to top button