ایکس سینئر زراعت آفیسر رانا خان بہادر جاوید فریضہ حج کیلئے روانہ ہو گئے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ہردلعزیز ایکس سینئر زراعت آفیسر رانا خان بہادر جاوید گزشتہ روز فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہو گئے ۔ عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ رانا خان بہادر جاوید کا آبائ تعلق بھکر سے ہے ۔ آپ ہر دلعزیز ، ہنس مکھ ،ملنسار اور پروقار شخصیت کے مالک ہیں۔ یاد رہے کہ محکمہ ءزراعت پنجاب کے سرمایہ ء افتخار جناب رانا خان بہادر جاوید نے طویل عرصہ تک اپنے ڈیپارٹمنٹ کے لیے بھرپور خدمات سر انجام دی ہیں ۔ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل نور پور تھل ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈسٹرکٹ خوشاب،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈسٹرکٹ بھکر اور بطور ڈائریکٹر زراعت ڈسٹرکٹ چکوال آپ کی خدمات مثالی ہیں ۔ موصوف عوامی سماجی حلقوں میں عزت واحترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے جناب رانا خان بہادر جاوید کی فریضہء حج کے لیے درخواست کی منظوری پر انہیں دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔