بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئی ایم ایف نے کبھی بھی کسی خدشے کا اظہار نہیں کیا، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ فنڈز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرنے کے بارے میں آئی ایم ایف کی وزارت خزانہ سے یقین دہانی سے متعلق خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے کبھی بھی ایسے کسی خدشے کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی بجٹ کے ذریعے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کوئی فنڈ کسی مقصد کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بعض قومی اخبارات میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط میں تاخیر کا باعث یہ امر ہے کہ آئی ایم ایف وزارت خزانہ سے یہ یقین دہانی چاہتا ہے کہ فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔اس ضمن میں وزارت خزانہ نے وضا حت کی ہے کہ یہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے کبھی بھی حکومت کے ساتھ ایسے کسی خدشے کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی بجٹ کے ذریعے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کوئی فنڈ کسی مقصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

Back to top button