بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فردوس شمیم نقوی کو سخت سکیورٹی میں سکھر جیل بھیج دیا گیا

کراچی میں سینٹرل جیل سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو سخت سکیورٹی میں سکھر جیل بھیج دیا گیا۔سینٹرل جیل کے باہر فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ اور بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کینسر کے مریض ہیں اور وہ کھانا بھی پرہیزی کھاتے ہیں۔

فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ نے کہا کہ ان پر کبھی زندگی میں ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، اب ان پر متعدد مقدمات نامعلوم افراد کے نام پر کاٹ دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کی حالت اچھی نہیں ہے، میری وزیراعلیٰ صاحب سے درخواست ہے آپ اس طرف توجہ دیں اور ہماری گزارش ہے کہ فردوس کو کراچی میں ہی رکھا جائے۔دوسری جانب فردوس شمیم نقوی کے بیٹے زوہیر کا کہنا تھا کہ میرے والد کو سکھر جیل لے جانا موت کی سزا کے برابر ہے اور ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں میرے والد کو اسپتال میں رکھا جائے، میرے والد آدھا گھنٹا بھی نہیں چل پاتے اور چھڑی کے سہارے چلتے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو بھی ان کی رہائش گاہ سے جیکب آباد جیل روانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ بینچ کرے،حکومتی اتحاد
Back to top button