بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پراٸیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل نورپور تھل کے زیر اہتمام جنرل باڈی کا اہم اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پراٸیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل نورپور تھل کے زیر اہتمام الہدیٰ پبلک سکول نورپور تھل میں جنرل باڈی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت رضا علی خان ضلعی صدر پی ایس ایم اے خوشاب نے کی۔ جبکہ ضلعی ناٸب صدور معظم علی ثاقب اور غلام شبیر فاروقی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ صدر تحصیل نورپورتھل ملک رٸیس سعید گجر نے اپنی تحصیل کابینہ ناٸب صدر پی ایس ایم اے نورپورتھل حاجی عاشق محمد ، تحصیل جنرل سیکریٹری حسن فاروق ونی ، تحصیل فنانس سیکرٹری محمد اعجاز کلو ، سیکریٹری نورپورتھل زون رانا محمد یامین، سیکریٹری رنگپور بگھورزون حلیمہ سعدیہ، سیکریٹری جوڑا کلاں زون رانا محمد آصف پی ایس ایم اے تحصیل ٹریننگ کوارڈینیٹر ملک شیر علی جسرہ جبکہ تحصیل نورپورتھل جنرل ممبران ملک عمر فاروق جسرہ ۔ملک محمد صابر حسین وڈھل ۔ ملک ارشد حسین۔ ملک محمد اسحاق جوڑا ۔ملک امیر عبداللہ سگو ۔ رضوان عباس ۔ اورنگزیب ۔ راۓ محمد فاروق ، ارشد محمود مغل ۔ محمد شان مدنی ۔ طیبہ واجد ۔ سونیا عباس اور سیدہ مقدس زہرإ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعد ازاں صدر پی ایس ایم اے تحصیل نورپور تھل ملک رٸیس سعید گجر نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوٸے اجلاس کے ایجنڈا ( ایم سی نورپور کیطرف سے سکولز کو بھجواۓ گٸے کمرشل بلڈنگز ٹیکس نوٹسز) پر بریفنگ دی۔ ضلعی صدر رضا علی خان نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوۓ پراٸیویٹ سکولز کے گرینڈ وفد کے ہمراہ ایم سی آفس میں متعلقہ آفیسر سے خصوصی ملاقات بھی کی۔ ایم سی دفتر کیطرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواٸی گٸی۔ بعد ازاں تمام تنظیم ممبران کا اس کامیاب ہنگامی اجلاس میں شارٹ نوٹس پر شرکت اور بہترین انتظامات کو بھرپور سراہا گیا۔تنظیم کےصدر و اراکین نے ضلعی صدر رضا علی خان اور دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیے  خوشاب میں سالانہ انٹرا یونین کونسل سرٹ چیلنج کا انعقاد
Back to top button