بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا نظر بند حریت رہنماوں اور عام کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند حریت رہنماوں اور عام کشمیریوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ نظر بندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈا لیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری ظلم و تشدد اور بھارتی تسلط ختم کرانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے تاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام بھی اپنی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہوئے آزادی سے ہمکنار ہوسکیں

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدلمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے جاری ایک مشترکہ بیان میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں شدت لا کر خوف دہشت کی لہر پھلا رکھی ہے۔کشمیریوں کو دہشت زدہ ، قتل ، گرفتار کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے روزانہ انکے گھروں پر چھاپے ما رے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں معمول بن چکا ہے اور بھارتی فوجی چھاپوں کے دوران بچوں اور خواتین کو بھی نہیں بخشتے ہیں۔

مار داڑ، قتل و غارت گری یہاں کا معمول بن گیا بھارت یہ سمجھ رہا ہے کہ ایسے حربوں سے کشمیری عوام مرغوب ہو کر تحریک حق خودارادیت سے کنارہ کش ہو جانے سے مجبور ہو جائے ۔حریت رہنماوںنے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام نہ مرعوب ہوئے ہے اور نہ ہونے والے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر کو عملا فوجی چھانی میں تبدیل کر رکھاہے۔ نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کے دعویدار بھارت کی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط اور 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدم کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔انہوں ے کہا کہ قابض انتظامیہ نے کشمیری حریت قیادت کو جیلوں اور گھروں میں مسلسل نظربند کر رکھا ہے جبکہ بھارتی فورسز نے پبلک سیفٹی ایکٹ سمیت کالے قوانین کے تحت ہزاروں کشمیری جن میں بیشتر نوجوانوں ہیں کو قید کر رکھا ہے ۔ کشمیری رہنماوں نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی تذلیل ہے بھارتی حکومت کشمیری عوام کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کررہی ہے

حریت رہنماوں نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند حریت رہنماوں اور عام کشمیریوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ نظر بندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری ظلم و تشدد اور بھارتی تسلط ختم کرانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے تاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام بھی اپنی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہوئے آزادی سے ہمکنار ہوسکیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر آپنا کردار ادا کریں۔

Back to top button