بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 مئی سے ہوگا

 انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام  ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 مئی سے ہوگا۔  ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے جس میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی اور ہیمپشائر کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ایونٹ کے ابتدائی روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ ڈربی شائر اور لنکا شائر کی ٹیموں کے درمیان برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ وارکشائر اور یارکشائر کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز 7 جولائی اور فائنل میچ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ایونٹ انگلینڈ اینڈ ویلز میں ٹاپ لیول کا ٹی 20 ٹورنامنٹ ہے۔

مزید پڑھیے  معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کافیصلہ کرلیا
Back to top button