بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ای سی سی  نے 4 کمپنیوں کے  کارڈک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سابق فاٹا کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے لیے رواں مالی سال 2022-2023 کے لیے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے حق میں 5000 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جو پیر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ای سی سی  نے 4 کمپنیوں کے  کارڈک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی منظوری بھی  دے دی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کارڈک اسٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق پروموس پریمیئر امریکی اسٹنٹ کی قیمت 58 ہزار 765 روپے ، الٹی ماسٹر جاپانی اسٹنٹ کی قیمت 65 ہزار 507 روپے، ڈیسائنو ایکس ٹو امریکی اسٹنٹ کی قیمت 72 ہزار 450 روپے اور  کری 8 ترک/ اٹلی اسٹنٹ کی قیمت 53 ہزار 130 روپے مقررکرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیے  حکومت تمباکو کی صنعت کے گمراہ کن ہتھکنڈوں سے ہوشیاررہے، سپارک
Back to top button