بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلٸے 25کھلاڑی منتخب

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے قومی باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلٸے 25کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا جن کا ٹرٸیننگ کیمپ 10 مٸی سے شروع ہوگا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر ، سینٸر ناٸب صدر امتیاز رفیع بٹ ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر جنرل سعید اختر، سابق کوچ میجر ر اسد پرویز، سابق پلٸیر ملک مطاہر سمیت بڑی تعداد میں آفیشلز نے تین روزہ ٹراٸلز میں شرکت کی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر نے بتایا کہ ٹراٸلز میں فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹس کے 80 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن کی اہلیت کا جاٸزہ کرنل (ر) شجاعت رانا، ریاض ملک اور مودود جعفری پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے لیا۔ ٹراٸلز کے اختتام پر سلیکشن کمیٹی نے 25کھلاڑیوں کو دس مٸی سے اسلام آباد میں شروع ہونیوالے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلٸےسلیکٹ کیا ہے۔ خالد بشیر نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ہیڈ کوچ ریاض ملک کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکینک کو بہتر بنایا جاےگا جبکہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر بھی پاکستان کی شرکت کو یقنیی بنایا جاے۔ تربیتی کیمپ کیلٸے سلیکٹ ہونیوالے کھلاڑیوں میں پاکستان آرمی سے حمزہ بن جاوید، محمد شہباز علی، عاطف شاہ، محمد شاہد، عماد احمد، اٸیر فورس سے محمد عمیر جان، ثاقب اللہ خان، مہتاب اکرم، اسلام آباد سے ثمر عباس اور علی حمزہ کاظمی، لاہور سے صفی اللہ خان اور ابتسام مرتضی، پولیس سے رانا ایم عثمان اور محمد عثمان، رانا حارث احمد (فیصل آباد) ، سمیر خان ( حیدرآباد) ، زین علی تنویر(کراچی)، محمد حمزہ (ملتان)، ضیا الرحمن (نیوی) ،نعیم اللہ (پشاور)، عبدالوہاب (پشاور) اظہار اللہ(پی او ایف واہ)، محمد حماد (راولپنڈی) ، محمد سجاول( سرگودھا) اور زین الحسن خان (واپڈا) شامل ہیں۔ قومی باسکٹ بال ٹیم رواں سال مالدیپ میں منعقد ہونیوالی چار ملکی باسکٹ بال چیمپٸین شپ میں شرکت کرے گی۔

مزید پڑھیے  قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا
Back to top button