بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مذہبی اسکالر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب مقرر

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مذہبی اسکالر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب مقرر کردیا، محکمہ اوقاف نے راغب نعیمی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈاکٹر راغب نعیمی لاہور میں معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے مہتم اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ہیں۔ڈاکٹر راغب نعیمی گورنمنٹ کالج کے گریجویٹ ہیں، وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ اور پی ایچ ڈی ہیں۔ڈاکٹر راغب نعیمی رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم شہباز شریف کل مصر روانہ ہو نگے
Back to top button