بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 11 بجے منعقد ہو گا، اجلاس کا 49 نکاتی ایجنڈا جاری

 قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 11 بجے منعقد ہو گا، اجلاس کا 49 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔اجلاس میں آج نجی کارروائی کا دن ہو گا، اراکین کے نجی بل، نجی تحاریک اور قرار دادیں ایجنڈا پر موجود ہیں، رانا قاسم نون کی طرف سے مجلس شوریٰ کی توہین کا بل 2023 پیش کیا جائے گا۔پارلیمنٹ کی توہین کے بل 2023 کو پیش کرنے کے لئے رانا قاسم نون تحریک پیش کریں گے، تحریک کی منظوری کے بعد رانا قاسم نون توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظوری کے لئے شق وار پیش کریں گے۔مختلف روٹس پر پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈا پر موجود ہے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین سے زبردستی استعفیٰ لئے جانے کی خبروں پر تشویش بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان امریکا کے ساتھ مشترکہ ہدف کے حصول کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے ۔ وزیراعظم
Back to top button