بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چھ شہید فوجیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جمعرات کو قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے چھ جوانوں کی نماز جنازہ پہلے بنوں اور بعد ازاں ان کے آبائی قصبوں میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان فوجیوں میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔

شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران، جوانوں سمیت سول افسران، عوام اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے  تمام راستے کھول دیئے گئے، تحریک لبیک کے کارکن تاحال وزیر آباد میں موجود
Back to top button