بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا دولت مشترکہ کی ترقی و مضبوطی کیلئے کردارادا کرنے پر زور

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماں کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

وزیر اعظم نے رہنماں پر زور دیا کہ وہ دولت مشترکہ تنظیم کی تقویت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دولت مشترکہ کے ممالک کے مابین ہم آہنگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تا کہ مشترکہ ترقی کا خواب پورا ہو سکے۔

وزیر اعظم نے پاکستانی نوجوانوں اور ہنر مندوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنا رہی ہے اور پسماندہ طبقات مذہبی اور نسلی اقلیتوں، معذور افراد اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لا رہی ہے۔

مزید پڑھیے  سوڈان میں پاکستانی شہریوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، وزیراعظم
Back to top button