بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

محمد نواز شریف نے وطن عزیز پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، مسلم لیگ ن ضلع خوشاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے راہنماوٴں ملک حاجی اعجاز حسین برہان ، ملک عمر دراز برہان اور پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے نائب صدر ملک شہباز حسین برہان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا قومی تعمیر و ترقی کا ایجنڈہ مثالی ہے۔ جس پر ہمارے قائدین میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف ،مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میاں محمد نواز شریف نے وطن عزیز پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے دور حکومت میں ملک کے چپے چپے میں میگا پراجیکٹس کا جال بچھایا گیا اور ملک نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اب اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ملک اعجاز حسین برہان، ملک عمر دراز برہان اور ملک شہباز حسین برہان نے دوسری مرتبہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو دلی مبارکبادیتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے اپنی پوری کابینہ کے تعاون سے ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

Back to top button