بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس: عمران خان کی درخواستِ ضمانت دائر

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواستِ ضمانت دائر کر دی۔عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے آج ہی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شدید سکیورٹی تھریٹس ہیں، جن کی وجہ سے دوبارہ قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے۔

درخواست میں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کی بجائے خود عبوری ضمانت منظور کرے۔اس کیس میں عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے جس کے لیے وہ اپنی لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک سے روانہ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان،وفاقی پولیس کی چھٹیوں پر پابندی عائد
Back to top button