بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری کے درمیان جھڑپیں، ہلاکتیں 512ہو گئیں

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری کے درمیان جھڑپیں11صوبوں تک پھیل گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 512 ہو گئی جبکہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ سوڈان سے 50سے زائد ممالک کے 1700شہریوں کو لے کر بحری جہاز سعودی عرب پہنچ گیا، جدہ پہنچنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔دوسری جانب سوڈان کے شہریوں نے پڑوسی ممالک کی جانب رخ کرلیا جہاں انہوں نے مصر، چاڈ اور جنوبی سوڈان میں پناہ لے لی ہے۔سوڈانی فوج نے معزول صدر عمرالبشیر کی جیل سے فرار کی تردید کردی جبکہ امریکا نے سوڈان میں جنگ بندی اور مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیے  حکومت پر تنقید، ترکی میں 10 ریٹائرڈ ایڈمرلز زیر حراست
Back to top button