بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس میں پاکستان آن لائن شرکت کریگا

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس 27 اور 28 کو بھارتی شہر نئی دہلی میں ہوگا ، اس اجلاس میں پاکستان ورچوئل شرکت کرے گا ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف ورچوئلی کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کا موجودہ صدر ہونے کی حیثیت سے اس سال علاقائی فورم کے کئی ایونٹس کی میزبانی کرے گا ۔بھارت نے مئی میں گوا میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کر رکھا ہے۔بھارت رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی بھی میزبانی کرے گا، شنگھائی ممالک کی اس تنظیم میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ تبادلے میں دو جوان شہید، 4 دہشتگرد بھی ہلاک
Back to top button