بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رینجرز کا چھاپہ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

ہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں نے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا تھا، برآمد کیے گئے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، 7 رائفلز، 6 رپیٹرز، 10 پستول، ایک ریوالور اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں،ترجمان سندھ رینجرز

 رینجرز نے نیو کراچی میں ایک بندگودام پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق بند گودام پر چھاپہ نیو کراچی کے سیکٹر فائیو ای میں مارا گیا، کارروائی کے دوران گودام سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں نے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا تھا، برآمد کیے گئے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، 7 رائفلز، 6 رپیٹرز، 10 پستول، ایک ریوالور اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔

Back to top button