بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق سینیٹر انور بیگ سپرد خاک

سابق سینیٹر  انور بیگ انتقال کرگئے۔انوربیگ کی نمازجنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر ایچ 8 قبرستان میں ادا کی گئی جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

 انوربیگ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہے، پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین بھی رہے۔سابق سینیٹر انور بیگ کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیے  شیخ رشید احمد کے بھائی انتقال کر گئے
Back to top button