بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈاکٹر ملک جاوید اقبال قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے بطور ڈی ایس اے نامزد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وطن عزیزپاکستان کے سب سے کم عمر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر ملک جاوید اقبال سگو کا ایک اور اعزاز، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے بطور ڈی ایس اے نامزد ۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ ضلع خوشاب کے گاؤں جھرکل تھل سے تعلق رکھنے والے نامور سپوت ڈاکٹر ملک جاوید اقبال سگو قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وہ مایہ ناز سئنیرپروفیسرہیں جن کی قومی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2022ء میں پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے گولڈ میڈل عطا کیا گیا ۔ ینگ سائنٹسٹ عبدالسلام پرائز حاصل کرنے والے ڈاکٹر ملک جاوید اقبال سگو وطن عزیز پاکستان کے سب سے کم عمر سائنسدان ہیں۔ حال ہی میں ان کی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کے پیش نظر اب قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے لیے ان کو بطور ڈی ایس اے نامزد کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی ہذا کے وائس چانسلر کی منظوری کے بعد رجسٹرار ڈاکٹر راجہ قیصر احمد نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ فخر خوشاب ڈاکٹر ملک جاوید اقبال سگو نےیونیورسٹی آف آکسفورڈ یو کے سے اعلی ا تعلیم حاصل کی ہے ۔ موصوف کی بہترین تعلیمی خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد تعریفی اسناد و اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔ عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے ڈاکٹر ملک جاوید اقبال سگو کی پے درپے شاندارکامیابیوں کو نہ صرف ضلع خوشاب بلکہ وطن عزیز پاکستان کے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے اور ان کی دن دگنی رات چوگنی ترقی اور مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

اشتہار
Back to top button