بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال اور مسجد قاسم خان کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو گا۔شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہو گا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد پشاور میں شروع ہو گا، اجلاس کی صدارت شیخ الحدیث مولانا احسان الحق کریں گے۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت میں مسجد قاسم علی خان کی کمیٹی کا اجلاس نماز مغرب کے بعد شروع ہو گا، اجلاس میں شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں مطلع ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزید پڑھیے  یادگار قائد اعظم پر نیم عریاں فوٹو شوٹ میں ملوث لڑکا گرفتار
Back to top button