بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کو تیار

ایک ماہ قبل پاکستان سپر لیگ کی رونقیں ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی رونقیں پاکستان میں لوٹ آئی ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ٹکرائو 14 اپریل کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم ہونے جا رہا ہے، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا گزشتہ سال اکتوبر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا، یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی تھی، قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم شاندار ریکارڈ رکھتی ہے، یہاں اس نے 2015 کے بعد سے اب تک اٹھارہ میچ کھیلے ہیں جس میں سے دس میں اسے کامیابی ملی ہے، قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو شاندار مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں یہاں کی وکٹ پر اب تک 8.13 کی اوسط سے رنز سکور ہوئے ہیں، دوسری جانب کیویز کیلئے یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ پاکستان میں کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے

نیوزی لینڈ کی ٹیم حال ہی میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کراچی میں کھیل چکی ہے تاہم اس نے اب تک پاکستان کی سرزمین پر کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا ہے، لہٰذا ان کیلئے پاکستان کی مکمل ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میچ میں سامنا کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا، اگر ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی دیکھی جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے ، گزشتہ پانچ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو چار میں شکست دے رکھی ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ہی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، پاکستان کو واحد شکست نیوزی لینڈ کے ہاتھوں گزشتہ سال ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کرائسٹ چرچ میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیے  سابق فاسٹ بائولر محمد زاہد کے بھائی کا کورونا سے انتقال
Back to top button