بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں ون ڈے اور ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے لاہور پہنچ گئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو رہا ہے، جس کے بعد 26 اپریل کو ون ڈے سیریز شروع ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر پیج میں جاری ویڈیو میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان پہنچنے اور ہوٹل جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے لاہور میں پہنچ گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5،5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے جائے گی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد دوسرا اور تیسرا ٹی 20 بھی لاہور میں ہی بالترتیب 15 اپریل اور 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ راولپنڈی میں 20 اپریل اور 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ایک روزہ سیریز کے ابتدائی 2 میچ بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا میچ 26 اپریل اور دوسرا میچ 30 اپریل کو کھیلا جائے گا-

دونوں ٹیمیں ایک روزہ سیریز کے بقیہ تینوں میچز کراچی میں کھیلیں گی جہاں نیشنل کرکٹ ارینا کراچی میں تیسرا ایک روزہ میچ 3 مئی کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیے  60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کل شروع ہو گی

ایک روزہ سیریز کا تیسرا میں 5 مئی اورچوتھا میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔ایک روزہ سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور دوپہر 2 بجے میچ شروع ہوگا۔

Back to top button