بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کل اسلام آباد عدالت پیشی کے معاملے پر مشاورت کی گئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت اور لیگل ٹیم سے مشاورت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کل صبح عدالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد جائیں گے، اس مقصد کیلئے فواد چودھری لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہو گئے، مرکزی قیادت بھی اسلام آباد پہنچے گی۔

عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ پر بنائے گئے مقدمات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، سابق وزیر اعظم 5 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیے  عمران خان کو بچانے کیلئے نئی جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ آگئی ہے، مریم نواز
Back to top button