بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل علیزہ ریحان کی زیر نگرانی تواتر سے مفت آٹے کی فراہمی جاری

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل علیزہ ریحان کی زیر نگرانی تواتر سے مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے ۔ اس سلسلے میں تحصیل ہیڈکوارٹر نورپورتھل سمیت رنگپور بگھور اور دیگر ملحقہ مواضعات میں مفت آٹے کی فراہمی مستحقین کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹریبیوشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں سرکاری اہلکاران کو ضروری ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔ مفت آٹے کے حصول کے لیے آنے والے مستحقین کے لیے چھاوں اور پانی کا موثر انتظام کیا گیا ہے ۔ جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان بذات خود تمام امور کی نگرانی کر رہی ہیں اور حکومت پنجاب کے اس عوام دوست پروگرام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کر رہی ہیں ۔ ان ڈسٹریبیوشن پوائنٹس پر مرد و خواتین کے لیے مفت آٹے کی تقسیم کے لیے باقاعدہ الگ الگ دن مقرر کئے گئے ہیں۔ جس سے مرد و خواتین کو احسن طریقے سے مفت آٹا دستیاب ہو رہا ہے ۔ علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے حکومت پنجاب کے بہترین عوام دوست پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کے مستحسن انتظام و انصرام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اشتہار
Back to top button