بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب شائستہ ندیم نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب آفس کا وزٹ

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب شائستہ ندیم نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب آفس کا وزٹ کیا ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیوخوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے ڈی پی اوخوشاب میڈم شائستہ ندیم کا استقبال کیادوران وزٹ انجینئر حافظ عبدالرشید نے ڈی پی اوخوشاب میڈم شائستہ ندیم کو ایمبولینس سروس،ریسکیو موٹربائیک سروس، ایمرجنسی وہیکلز،ریسکیو آلات اورریسکیو کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کی مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ فراہم کی

اس موقع پرڈی پی اوخوشاب میڈم شائستہ ندیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ جس لگن اور دلی جذبے سے سرشار ہو کر متاثرین کی بے لوث خدمت کر رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Back to top button