بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان، ایران نے گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہمی کی یادداشت پر دستخط کردیے

پاکستان اورایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔وزیر توانائی خرم دستگیر  نے دورہ ایران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر مہرابیان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں وزرا نے توانائی کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

دورے میں پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہمی کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق دورے کا مقصد گوادر کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا تھا، 9 ماہ کے ریکارڈ وقت میں ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی، پاور سپلائی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے تکنیکی ٹیموں کے تین سیشن ہوئے اور منصوبے کا جلد از جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔

Back to top button