بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی

جاری پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم 19.3 اوورز میں 207 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، کپتان بابر اعظم نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے پچاس رنز بنائے، ٹام کولر کیڈمور نے 36 رنز سکور کئے، لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار، حارث رئوف ، زمان خان اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 19.4 اوورز میں 172 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 35 رنز کے فرق سے ہار گئی، حسین طلعت پانچ چھکوں اور چار چوکوں کے ساتھ 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے52 رنز سکور کئے، پشاور زلمی کی جانب سے سب وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عظمت اللہ اورکزئی نے دو اور عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Back to top button