بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 2 ڈکیت گرفتار

 پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرلیے ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان ڈکیتی اورموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت اویس عرف گبھر، محمدریاض عرف راجو کےنام سے ہوئی ہے ، ملزمان بہارکالونی، کھارادر، شیر شاہ، گلشن مزدور،گلشن حدید،لی مارکیٹ میں وارداتیں کر تےتھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم اویس عر ف گبھرنے 15 سےزائد موٹرسائیکلیں چوری کرنےاورچھیننے کااعتراف کیا یہے ، ملزم کی نشاندہی پر12موٹر سائیکل اورایک موٹر سائیکل چیسس برآمد کرلیا گیا ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم کی نشاندہی پرسہولت کارموٹرسائیکل مکینک بھی گرفتار کرلیاگیا جس کے قبضے سے 2موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں، ملزمان سےمجموعی طورپر14موٹرسائیکلیں اورایک چیسس برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کےدیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

Back to top button