بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فرح گوگی کیخلاف کرپشن، منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 16 فروری کو ایف آئی اے نے مبینہ منی لانڈرنگ میں فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو نوٹس جاری کیے تھے۔

ایف آئی اے لاہور نے فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو اینٹی منی لانڈرنگ کے الزام میں 17 فروری کو طلب کر لیا تھا، اس سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر نوٹس جاری کیے تھے۔

 احسن جمیل گجر کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کی تفصیلات کی روشنی میں اپنا مؤقف ایف آئی اے کے روبرو پیش کریں۔

Back to top button