بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چاند نظر آگیا، یکم شعبان المعظم 22 فروری کو ہو گی

ملک میں شعبان المعظم 1444 ہجری کا چاند نظر آ گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کل  22 فروری کو یکم شعبان ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شب برات 7 اور 8 مارچ کی درمیانی شب کو ہوگی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Back to top button