علاقائی
نورپور تھل میں ڈیجیٹل سینسز کے لئے فیلڈ سٹاف کو ٹیبلٹس اور باقی سامان کی ترسیل شروع
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل نورپور تھل میں ڈیجیٹل سینسز کے لئے فیلڈ سٹاف کو ٹیبلٹس اور باقی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے جوکہ 24 جولائی تک مکمل ھو جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل علیزہ ریحان اور سینسز ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر ابوبکر ملک نے فیلڈ سٹاف میں سامان تقسیم کیا۔
سینسز ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر ابوبکر ملک نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ سینسز کا عمل یکم مارچ سے شروع ھو گا جو کہ یکم اپریل تک جاری رھے گا۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلف اینومیریشن کا عمل 20 فروری سے شروع ھو جائے گا جس میں عوام خود ھی اپنی معلومات کا اندراج کر سکتے ھیں۔