بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان، الیکشن کمیشن نے کل اجلاس طلب کرلیا

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس بلالیا۔

صدر عارف علوی نے 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی اسمبلیوں میں الیشکن کی تاریخ دے دی، صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔

اس اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

مزید پڑھیے  23 سے کشمیر، گلگت بلتستان، مری، اسلام آباد، راولپنڈی میں بارشوں کی پیشگوئی
Back to top button