بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سائفر تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سماعت کرینگے

سپریم کورٹ میں مبینہ امریکی سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلوں پر 22 فروری کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں سننے سے معذرت کی تھی جس پر سائفر تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوائی گئی تھیں۔

ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ سمیت دیگر نے سائفر کی تحقیقات کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کے واپس کر دیا تھا۔ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ سمیت دیگر نے رجسڑار کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

Back to top button