بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس پیر کو طلب

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجا نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

 رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا یہ اجلاس پیر کو ہوگا جو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے میں 90 روز کے اندر انتخاب کرانے کی ہدایت کے ایک روز بعد طلب کیا گیا۔

ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ای سی پی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے نفاذ کے منصوبے کو حتمی شکل دے گا۔

اس سے قبل جمعہ کے روز ہونے والے ای سی پی کے اجلاس میں صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے لکھے گئے خط پر غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ کمیشن نے وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کے دوران ڈیوٹی کے لیے فوج اور سویلین سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی فراہمی سے انکار کے خط پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ وزارت خزانہ کی جانب سے کمزور معاشی صورتحال کے پیش نظر فنڈز کی فراہمی سے انکار کے بعد انتخابی عمل کے لیے فنڈز کی کمی کا مسئلہ اٹھایا اور اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور پولیس چیف کی جانب سے پیش کردہ سیکیورٹی خدشات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیے  شہباز شریف کا بلال یاسین سے ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی
Back to top button