بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، ڈاکٹر فرزانہ فرح

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پائنیر کشمیری فورم کی راہنما ڈاکٹر فرزانہ فرح نے کہا ہے کہ انشاءاللہ کشمیریوں کی قربانی ضرور رنگ لائیں گی اور بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر تاریخ انسانی کا مطالعہ کیا جائے تو درد و الم، وحشت ، قتل وغارت اور انسانیت کی تذلیل جتنی میرے دیس ، کشمیر جنت نظیر، میرے کشمیر میں کی گئی اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ ڈاکٹر فرزانہ فرح نے کہا کہ اگر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سمیت پوری دنیا ایک فورم پر ایک مسئلہ کے حل کے لی آجائے تو کیا وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر آزاد نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھی مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو استصواب رائے کا حق دیا جانا ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری صرف اور صرف انصاف مانگتے ہیں، اپنا حق مانگتے ہیں، اپنا پیدائشی حق مگر دکھ تو یہ ہے کہ انہیں انصاف نہیں مل رہا ۔

Back to top button