بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

شاعر گل جہان کی کتاب “آدمی” کی تقریبِ رونمائی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)رموز تنظیم برائے فنون ادب ضلع خوشاب کے زیرِ اہتمام خوشاب جوھرآباد سے تعلق رکھنے والے شاعر گل جہان کی کتاب “آدمی” کی تقریبِ رونمائی اور سالِ نو مشاعرہ کا انعقاد ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اسلام آباد سے آئے نامور شاعر، ادیب ڈاکٹر وحید احمد اور جوہرآباد سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر ڈاکٹر بدر منیر نے کی۔ نظامت کے فرائض عدیل عباس عادل نے بطریق احسن سر انجام دئیے جبکہ رموز تنظیم کے سرپرست اعلی ا پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ نے ادبی و کلچرل سرگرمیوں کے انعقاد کی ضرورت اور رموز کی طرف سے کی گئی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عمردراز خان انور نے حاصل کی۔ مشاعرہ میں شعرا کرام عمار اقبال ،توقیر عباس، راکب مختار، نصرت عارفین، عمران عامی ، منیر جعفری، عاجز کمال رانا، حسیب بشر، ماہ نور رانا، دانیال زمان، دائود سید، انعام سلیمی اور باقی نے اپنا اپنا کلام پڑھ کر سامعین سے خوب داد سمیٹی۔
دوران تقریب موسیقی کے سیشن میں عظیم سہیل کی عمدہ گائیکی نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ مشاعرے میں آنے والے شرکاِ نے اِس طرح کی ادبی محافل کو مثبت سرگرمی گردانتے ہوئے رموز تنظیم کی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیے  اخلاق کا سب سے اعلیٰ ا اسوہ حسنہ حضور اکرم ﷺ کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے، مخدوم ڈاکٹر سید محمد حبیب
Back to top button