بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا، عامر ڈوگر کو گرفتار نہیں کیا، انہوں نے خود گرفتاری دی، پولیس

ملتان میں پولیس نے الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ملتان میں آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن کا آفس میدان جنگ بن گیا تھا۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔سٹی پولیس افسر رانا منصور کے مطابق چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کے 10 سے زائد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  حراست میں لیے گئے کارکنوں پر الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست کے بعد سی سی ٹی وی کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بھی کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دینے پر اصرار کیا اور کہا کہ  کارکنوں کوحراست میں لیا ہے تو میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا۔

دوسری جانب پولیس نے ملک عامر ڈوگر کی گرفتاری کی تردید کی اور کہا کہ ملک عامر ڈوگر کو گرفتار نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ملک عامر ڈوگر خود کارکنوں کےساتھ گرفتاری دینےآئے ہیں۔

اُدھر ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے عامر ڈوگر اور دیگر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔ کارکنوں نے دو مقامات پر ٹائر نذرآتش کرکے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ 

Back to top button