بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا۔نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کی شرکت کے لیے دو دن بڑھائے ہیں،  یہ قومی معاملہ ہے اس پر تمام جماعتوں کو مل کر حل نکالنا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں اتفاق رائےکے بعد  حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرےگی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، پہلے بھی ان کے ہتھکنڈے ناکام ہوئے ہیں، عمران کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے، عمران خان نے اپنی سیاسی زندگی میں صرف ایک دن کی جیل کاٹی ہے، عمران خان کا مقصد سیاسی افراتفری ہے وہ اس میں ناکام ہوں گے۔

Back to top button