بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نمائشی میچ میں پشاور زلمی کو زیر کرلیا

کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز  میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔

 185 رنز کے دیے گئے  ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی   7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی ، پشاور  زلمی کے کپتان بابر اعظم  18 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان  پر 184 رنز بنائے ، افتخاراحمد  نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز  کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کپتان  سرفراز احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ کوئٹہ کے افتخار  94 اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Back to top button