بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کشمیری بچوں کی حفاظت اور انہیں اسکول بھیجنا میریی زندگی کا مشن ہے، رضیہ سلطان

نظربند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے ایک ریڈیو پوڈ کاسٹ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر ظلم و ستم پر سخت رنج کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیلٹ گن کا استعمال کشمیری بچوں اور ان کے والدین کے خلاف بھی کیا جا رہا ہے۔

10 سالہ رضیہ سلطان نے کہا کہ کشمیری بچوں کی حفاظت اور انہیں اسکول بھیجنا ان کی زندگی کا مشن ہے، اس کے لیے انہوں نے پاکستانی بچوں سے تعاون طلب کیا۔

رضیہ سلطان نے کہا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ مودی اور بھارت ان کے والد یٰسین ملک سے خوفزدہ ہیں اور اسی وجہ سے انہیں قید کیا گیا ہے۔

Back to top button